جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روسی صدر کو خوش کرنے کے کسی سمجھوتے کو قبول نہیں کیا جائے گا : یوکرین

26 جنوری, 2022 12:14

کیف : یوکرین کے وزیر خارجہ نے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ ہم نےبہت کچھ کیا ہے، روس کا مقصد ہے کہ یوکرین کو اندر سے غیر مستحکم کرے، کسی بھی سمجھوتے کو قبول نہیں کریں گے۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روسی صدر کو خوش کرنے کے لیے یوکرین کی پیٹھ کے پیچھے ہونے والے کسی بھی سمجھوتے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں واضح کیا کہ ہم اس ملک کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے، جو فون اٹھاتا ہے، بڑی طاقت کی ہدایات سنتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی جنگی تیاریاں مکمل، کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے : یوکرین

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خود فیصلہ کرنے کا حق حاصل کرنے کے لئے بہت کچھ ادا کیا، اپنے شہریوں کی 15,000 جانیں بھی گنوائیں ہیں۔

کولیبا نے سفارتی عملے کی سطح کو کم کرنے کے امریکی منصوبے کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ملک کے حق کا احترام کرتے ہیں، لیکن انخلاء سے خوف و ہراس پھیلتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کا مقصد ہے کہ یوکرین کو اندر سے غیر مستحکم کرے اور فوجی طاقت کا سہارا لیے بغیر ہمیں کمزور کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top