مقبول خبریں
شہباز شریف کی پارٹی سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید
لاہور : شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ ہمارا گھر ہے، بڑی محنت سے نواز شریف نے بنایا۔ نواز شریف میرے قائد ہیں، تمام معاملات پر مشاورت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اور جب مشاورت ہوتی ہے تو اس میں ہر ایک کو اپنی رائے دینے کا حق ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کی صحت کیلئے فکر مند ہیں، انہوں نے ہمیں دو تہائی اکثریت بھی دلوانی ہے: شہباز گل
ان کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے، میاں نوازشریف صاحب جب بیمار ہوئے تھے، گھر میں تھے یا نیب کے عقوبت خانے میں تھے، نیب کے عقوبت خانے سے انہیں اسپتال میں لیکر آیا تھا یا حکومت لیکر آئی تھی؟
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے مجھے وزیراعظم بننے کی پیشکش کی تھی۔ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔