جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو ’ہینڈ سم وزیر اعظم ‘ قرار دے دیا گیا

12 اپریل, 2022 12:31

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی، کامیڈین و میزبان شفاعت علی کی جانب سے ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ہینڈسم تو یہ بھی ہے۔‘

شفاعت علی کا وزیر اعظم شہباز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اِنہیں ہینڈسم قرار دینا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی اس پوسٹ کی تائید میں لائن لگ گئی ہے۔

دوسری جانب مریم نواز نے بھی اس پوسٹ کو پسند کیا ہے اور شفاعت علی سے ایک مطالبہ کر ڈالا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس پوسٹ کے کمنٹ میں شفاعت علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اس خوشی میں آپ سے پر زور مطالبہ ہے کہ اِن کے اعزاز میں ایک ویڈیو بنا کر کے بھی پوسٹ کی جائے۔‘

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مریم نواز کا ردعمل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top