جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیوزی لینڈ: ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک

16 مئی, 2023 16:50

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ویلنگٹن میں پیش آیا ہے، آگ مقامی وقت کے مطابق نصف شب کو ساڑھے 12 بجے لگی تھی۔

آگ لگنے کے باعث 10 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ جھلسے ہوئے پانچ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم اس کے علاوہ درجنوں افراد لاپتا ہیں، 52 افراد کو ہاسٹل سے باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد : آگ لگنے سے ماں اور چار بیٹیاں جھلس کر جاں بحق

آگ بجھانے کے لیے 20 سے زائد فائر ٹرکوں کی مدد لی گئی، ہاسٹل میں 92 افراد کی رہائش کی گنجائش ہے۔

رپورٹس کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ کسی نے جان بوجھ کر لگائی تھی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top