جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیویارک فلیٹ انکوائری کیس : آصف زرداری نے نیب سے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا

06 جولائی, 2021 11:18

اسلام آباد : آصف زرداری نے نیویارک فلیٹ انکوائری سے متعلق جواب جمع کرانے کے لیئے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نیویارک فلیٹ انکوائری کا جواب نیب کو موصول ہوگیا ہے۔ آصف زرداری نے اپنے وکیل کے ذریعے جواب جمع کرایا۔

یہ بھی پڑھیں : بلیئر نیویارک فلیٹ کیس : نیب کا نوٹس، آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست

جواب میں کہا گیا کہ فلیٹ پر معلومات اکٹھی کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ آصف زرداری کو نیب کی جانب سے سوالنامہ کا جواب دینے کو کہا گیا۔ نیب نے نیویارک اپارٹمنٹ کے حوالے سے معلومات طلب کیں۔ آصف زرداری نیب اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور پیش بھی ہوتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیویارک یارک میں آصف زرداری کے نام پر فلیٹ کا انکشاف ہوا تھا۔ آصف زرداری نے فلیٹ کو اثاثوں اور گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top