منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

تھریڈ میں ٹیگ ہونگے :تھریڈز ایپ کی نئی اپڈیٹ چھاگئی

11 دسمبر, 2023 13:43

 

میٹا کی جانب سے ایکس (ٹویٹر) کے مدِ مقابل لانچ ہونے والی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ تھریڈز میں نئی اپڈیٹ سامنے آگئی،تھریڈز نے پوسٹس کے لیے ہیش ٹیگز فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھریڈز میں ایکس کے اہم ترین فیچر ہیش ٹیگ کا اضافہ کیا گیا ہے جسے ٹیگز کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش نومبر سے کی جا رہی تھی اور اب اسے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔

روایتی ہیش ٹیگز کے برعکس تھریڈز میں صارفین اسپیس والے پورے جملے کے لیے بھی ٹیگز کو استعمال کرسکتے ہیں۔

 

Threads is rolling out its hashtags without the hash symbol globally | TechCrunch

 

البتہ ایک پوسٹ میں صرف ایک ٹیگ کرنا ممکن ہوگا،صارفین پوسٹ میں موجود ٹیگ کو کلک کرکے اس سے متعلق دیگر پوسٹس دیکھ سکیں گے۔

تھریڈز میں ٹرینڈنگ سیکشن موجود نہیں مگر جب آپ پوسٹ کرنے کے لیے ٹیگ بٹن پر کلک کریں گے تو چند مقبول ٹیگز کو دیکھ سکیں گے۔

تھریڈز میں یہ اپ ڈیٹ اس وقت کی گئی ہے جب گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تھریڈز کی مقبولیت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ پڑھیں : واٹس ایپ نیا فیچر:VIEW ONCE فیچر کا استعمال اب آڈیو پر بھی ممکن

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top