جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مویشی منڈیوں میں جانے والوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری

17 جولائی, 2021 19:49

کراچی: این سی او سی کے فیصلوں پر محکمہ داخلہ سندھ نے مویشی منڈیوں میں جانے والوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مویشی منڈیوں میں جانے والوں کو کورونا ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ایک ہی خاندان کے 9 افراد انڈین کورونا ڈیلٹا وائرس کا شکار

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل، ریسٹورینٹس اور مسافروں بسوں میں داخلہ کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا جبکہ شادی ہال میں آؤٹ ڈور تقریبات میں شرکت کیلئے بھی کورونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مزید 2 ہزار 783 افراد مہلک وباء کورونا سے متاثر

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق فیصلہ عید الاضحیٰ پر کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات پر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top