جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نوازشریف، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے ہمراہ جشن

14 اگست, 2018 18:09

ملک بھر میں جشن آزادی کے لئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ اس موقع پر تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں اس مناسبت سے اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے ساتھ جشن آزادی منائی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ  نواز شریف نے 10پونڈ کے 3کیک کاٹے ، نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز بھی تھیں۔

ذرائع اڈیالہ جیل کے مطابق قیدیوں کو ایک دوسرے کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت سے سنائی جانے والی سزا کاٹ رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top