جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی

27 اپریل, 2021 17:07

اسلام آباد: حکومت نے عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی عائد کردی۔

وزارت داخلہ نے این سی او سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے جاری کردیے جس کے تحت 8 مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کےمطابق سیاحت پر پابندی عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی رہے گی، سیاحتی مقامات اور اردگرد کے تمام ریسٹورینٹس، پبلک پارکس، ساحلی مقامات اور ہوٹل مکمل بندرہیں گے جب کہ عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد

نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہےکہ عید کی تعطیلات میں مری،گلیات، سوات اور کالام جانے والی سڑکیں بند رہیں گی۔

ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی جب کہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top