جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قومیں ایک غلط فیصلے یا حکمرانوں کی نااہلی سے بھی تباہ ہو جاتی ہیں : قمر زمان کائرہ

26 اپریل, 2021 15:57

لاہور : قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ قومیں کسی ایک غلط فیصلے یا حکمرانوں کی نااہلی سے بھی تباہ ہو جاتی ہیں۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک پر 33 ارب ڈالر کا مزید قرض کارکردگی ہے یا کارگزاری؟ کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے یہ بتانا بھول گئے کہ قومیں کسی ایک غلط فیصلے یا حکمرانوں کی نااہلی سے بھی تباہ ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قرض 18 کھرب تک پہنچ گیا، ہر پاکستانی 1 لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے : شیری رحمان

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور کورونا کے عذاب میں مبتلا ہیں اور وزیر اعظم خود پسندی کے سیلاب میں ہیں۔ صحت کارڈ ہو یا کسان کارڈ، سلیکٹڈ کو عوام جلد ڈسکارڈ کردیں گے۔ وزیراعظم کے اردگرد کرپٹ افراد بیٹھے ہونگے تو کرپشن کیسے ختم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ تباہی سرکار کے دور حکومت میں عوام کو زندگی کے لالے پڑ چکے ہیں۔ عوام کھانا کھائیں یا یوٹیلٹی بلز ادا کریں۔ چینی اور گندم درآمد کرنے والی حکومت کسانوں کو سبزباغ دکھا رہی ہے۔ آرڈیننس یافتہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے نہ اپنے عوام کو ریلیف دینے پر رکھتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top