جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قومی کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے

30 اکتوبر, 2023 15:45

کولکتہ: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے۔

قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کاپیاں کولکتہ میں موصول ہوئیں جس کے بعد چند دنوں میں کھلاڑیوں کو ان کے معاوضے ادا کردیے جائیں گے۔

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے اور 5 ماہ سے پیسے نہ ملنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا قومی کرکٹرز کیلئے 3 سالہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم جس روز بھارت روانہ ہورہی تھی اسی روز سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے ہوا جس کی وجہ سے دستخط نہیں ہوسکے تھے اور پھر ٹیم میچز میں مصروف ہوگئی۔

اب کولکتہ میں سب کو ہارڈ کاپی پرنٹ کراکے دے دی گئی اور سب کھلاڑیوں نے دستخط کردیے ہیں، ان کو چند دنوں میں معاوضوں کی ادائیگی بھی کردی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top