جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قومی ترقیاتی بجٹ؛ وزیر اعظم نے 1100 ارب روپے کی منظوری دیدی: احسن اقبال

02 جون, 2023 19:46

اسلام آباد: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارت خزانہ نے 700 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کی تجویز دی تھی، وزیر اعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 650 پی ایس ڈی پی اور 150 پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جاری ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب تک جانے کا امکان

انہوں نے کہا کہ ہماری گزشتہ حکومت نے 1000 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا، آج پھر ہم نے بڑے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 700 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی تھی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 200 ارب کے منصوبے شامل کیے جائیں گے، مجموعی طور پر وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب تک جانے کا امکان تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top