جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قرارداد منظور

06 اپریل, 2023 15:45

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے پیش کی۔

قرارداد کے مطابق ایوان وزیر اعظم کو پابند کرتا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرتے۔ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں۔ دیگر حلقوں نے بھی فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔ اکثریت پر اقلیت کو مسلط کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے انتخابات سے متعلق فیصلے پر آج پارلیمنٹ میں قرارداد لائی جائے گی

منظور شدہ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ 3 رکنی اقلیتی بینچ کے فیصلے کو پارلیمان مسترد کرتی ہے۔ آئین و قانون کے مطابق اکثریتی بینچ کے فیصلے کو نافذالعمل قرار دیتی ہے۔ یہ ایوان سیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اس پر نظر ثانی کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top