جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نسیم شاہ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑنے کا فیصلہ

17 نومبر, 2023 14:50

لاہور: نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرینچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرلیں، وہ ڈرافٹنگ یا ٹریڈنگ میں جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی وجوہات کی بناء پر کیا ہے، نسیم شاہ 2019ء میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل 9 کیلئے ڈرافٹنگ یا ٹریڈنگ میں جائیں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی فاسٹ بولر کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے خواہشمند ہیں، تاہم نسیم شاہ کے پشاور زلمی میں جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بابر اعظم کو خراج تحسین

واضح رہے کہ نسیم شاہ انجری کے باعث ورلڈ کپ 2023ء میں حصہ نہیں لے سکے تھے، وہ تاحال ری ہیب میں ہیں اور انجری سے چھٹکارا پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top