جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نسیم شاہ کا ٹی20 بلاسٹ کیلئے انگلش کاؤنٹی لیسسٹرشائر سے معاہدہ

24 مئی, 2023 13:55

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے انگلینڈ کے ٹی20 بلاسٹ کے آغاز کے لیے لیسسٹرشائر سے معاہدے پر دستخط کردیے۔

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ نسیم شاہ کو افغانستان سے تعلق رکھنے والے نوین الحق کے متبادل کے طور پر لیا گیا ہے جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنو سپر جائنٹ کے پلے آف میں شریک ہوں گے۔

نسیم شاہ نے انگلینڈ میں آخری دفعہ گزشتہ برس پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کھیلے تھے جہاں قومی ٹیم نے فائنل تک رسائی کی تھی۔

لیسسٹر شائر کے ڈائریکٹر کرکٹ کلاؤڈ ہنڈرسن کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک ورلڈ کلاس باؤلر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوین الحق کی آئی پی ایل میں مصروفیت کا مطلب تھا کہ ہمیں فوری طور پر متبادل کا انتظام کرنا پڑے گا اور ہم بہت خوش ہیں کہ نسیم شاہ جیسے باؤلر دستیاب ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ٹی20 کرکٹ میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور ہم ان کو جلد ہی لیسسٹر شائر میں دیکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

لیسسٹر شائر کی ویب سائٹ کے مطابق نسیم شاہ نے اس حوالے سے کہا کہ میں وائٹیلٹی بلاسٹ کے آغاز میں شرکت کے لیے پرجوش ہوں، میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات اور لیسسٹرشائر کو میچوں میں کامیابی کے لیے مدد کرنے کے بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں۔

ویب سائٹ کے مطابق نسیم شاہ ٹی20 بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ برمنگھم بیئرز کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں کھیلیں گے۔

یہ پڑھیں: سوچا تھا اچھا کھیلیں گے لیکن سارے خواب پورے نہیں ہوتے: نسیم شاہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top