جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انجری کا شکار نسیم شاہ کا ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ

16 ستمبر, 2023 17:53

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کا اہم میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کی کندھے کی انجری اس سے زیادہ سنگین ہے جیسی ابتدائی طور پر سمجھی جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ کندھے کی انجری کے باعث نسیم شاہ پورے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کا ٹی20 بلاسٹ کیلئے انگلش کاؤنٹی لیسسٹرشائر سے معاہدہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم ان کے اسکین کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ نسیم شاہ پورا سال کرکٹ سے دور رہیں، انجری کے باعث نسیم شاہ ناصرف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بلکہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی جلد نسیم شاہ سے متعلق باضابطہ اعلان کرے گا، نسیم شاہ کی رپورٹس معائنے کے لیے انگلینڈ بھجوا دی گئی ہیں، انگلینڈ میں جائزے کے بعد نسیم شاہ سے متعلق حتمی رائے قائم کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top