جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نان بائیوں نے ہڑتال ختم کردی، نئے ریٹس پر اتفاق ہوگیا: پشاور

22 جنوری, 2020 13:57

پشاور: ضلعی انتظامیہ اور نانبائی ایسوسی ایشن کے کامیاب مذاکرات کے بعد نانبائی ایسوسی ایشن نے اپنی دو دن سے جاری ہڑتال ختم کردی ہے، پشاور انتظامیہ اور نان بائیوں کی درمیان روٹی کے نئے ریٹس پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پشاور کے ضلعی انتظامیہ اور نانبائی ایسوسی ایشن کے درمیان روٹی کی نئی قیمتوں پر اتفاق کے بعد نانبائی ایسوسی ایشن نے پشاور میں جاری اپنی ہڑتال ختم کر دی ہے۔

مذاکرات میں دس روپے روٹی کے وزن کو 130 گرام سے کم کرکے ایک سو پندرہ گرام پہ لایا گیا جبکہ 170 گرام کی روٹی کی قیمت 15 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کا بحران، آٹا 70 روپے فی کلو میں فروخت: کراچی

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نئی قیمتیں ان کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دس روپے کی روٹی سے انسان کا پیٹ نہیں بھرتا اس کے علاوہ روٹی بالکل کاغذ کی طرح پتلی ہوگئی ہے۔

کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ 170 گرام کی روٹی 130 گرام گندم کی روٹی سے معیار میں اچھی اور نرم ہے لہذا اسی روٹی کو پیمانہ رکھا جائے جبکہ حکومت آٹے کی قیمتوں میں کمی کر کے اسی روٹی کی قیمت 10 روپے پر لے آئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top