جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مرید عباس قتل کیس : اربوں روپوں کے اسکینڈل کی تحقیقات نیب کرے گا

15 جولائی, 2019 16:42

کراچی: مرید عباس کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کو تفتیش کی درخواست کردی۔

مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ اب اربوں روپوں اسکینڈل کی تحقیقات نیب کرے گا۔ کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کو تفتیش کی درخواست کردی۔

تفتیشی حکام کی جانب سے نیب کو بھیجے گئے خط کے مطابق ملزم عاطف نے ٹی وی اینکر مرید عباس اور خضر حیات کو قتل کیا۔ ملزم عاطف کو قتل کے آدھے گھنٹے بعد ہی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ 2 افراد کے قتل کے پیچھے مالی فراڈ کی وجہ سامنے آئی ہے اور مالی فراڈ ایک ارب روپے سے زیادہ کا ہے۔

خط کے متن کے مطابق مالی فراڈ میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے زائد ہے۔ کیس میں شامل تمام افراد کو نیب طلب کرکے ان سے تفتیش کرے۔ فراڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق میڈیا گروپ سے ہے۔ پولیس کو ریکوریز کے حوالے سے سخت پریشر کا سامنا ہے۔ پولیس کا نام خراب نہ ہو اس لیے بالا حکام کی ہدایت پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top