جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

این اے 249 ضمنی انتخاب : پیپلز پارٹی اور پی ایس پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم، فائرنگ

28 اپریل, 2021 10:40

کراچی : حلقے این اے 249 میں پیپلز پارٹی اور پی ایس پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔

کراچی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پیپلز پارٹی اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔ کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تصادم کے دوران ایک فریق گروپ کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 249 کے الیکشن میں ہار ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے: زلفی بخاری

ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پایا۔ حلقے میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا۔ فائرنگ کا واقع پیپلز پارٹی کی ریلی گزرنے کے دوران پیش آیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پی ایس پی کے کارکنوں نے پیپلز یوتھ کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسری طرف ترجمان پی ایس پی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ریلی میں سے شرپسندوں نے پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پی پی پی بلدیہ ٹاون میں پی ایس پی کی مقبولیت سے بوکھلا گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top