جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دور ہے : مرتضی وہاب

09 جولائی, 2019 19:02

کراچی : مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دور ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نیازی صاحب محل میں بند ہوچکے ہیں۔ عوام کو جتنی تکلیف آج ہے کبھی نہیں تھی۔ جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر حکومت مزید ٹھر نہیں سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کے احتساب کے لئے نکل رہی ہے۔ نیازی صاحب نے پاکستان بالخصوص کراچی کے لئے صرف لالی پاپ دئیے ہیں۔ کراچی کے عوام آج آپ کے انقلابی وعدے یاد دلا رہی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ گرین لائن وفاقی حکومت خود بنائیگی، ہم نے وزیراعظم کے اس بیان کا خیر مقدم کیا تھا۔ وعدے کے مطابق وفاقی حکومت نے ستمبر کے مہینے میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کرنا تھا، گرین لائن مکمل ہوا نہ کوئی بس شہر میں لائی گئی۔ رواں بجٹ میں وفاق نے اس منصوبے کے لئے کل رقم کا صرف پچیس فیصد مختص کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top