جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلاول بھٹو کے خطاب پر مراد سعید کا رد عمل سامنے آگیا

07 جولائی, 2021 17:46

اسلام آباد: مراد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیری جانتے ہیں کہ ان کا حقیقی ترجمان کون ہے، فرزند زرداری پرچی لہرا کر آزاد کشمیر پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی اور قومی وقار مقدم رکھتے ہوئے اڈے دینے سے انکار کیا، آزاد کشمیر کے لوگوں نے انتخابی مہم کے آغاز پر ہی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنادیا، عمران خان نے بہترین انداز سے کشمیر کا مقدمہ لڑا، کشمیریوں کے سفیر بنے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا، کشمیری جانتے ہیں کہ ان کا حقیقی ترجمان کون ہے ، فرزند زرداری پرچی لہرا کر آزاد کشمیر پہنچ گئے، ہم کشمیر کو لاڑکانہ نہیں بننے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آر یا پار والے پاؤں پکڑنے کو تیار ہیں، حکومت گرانے کیلئے پیپلز پارٹی کافی ہے : بلاول

ان کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت دھاندلی کا رونا رونے والوں کو شکست صاف نظر آرہی ہے، دھاندلی نہیں بلکہ ان کے کرتوت انتخابات میں انکی شکست کی وجہ بن رہے ہیں، گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی شکست ان کا مقدر بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی کا امکان نہیں: بلاول

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کا سورج آزاد جموں کشمیر میں تبدیلی کی علامت بن کر ابھرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top