مقبول خبریں
قومی کرکٹر محمد عباس نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے جاری کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے دوران فرسٹ کلاس کرکٹ میں بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔
34 سالہ گیند باز نے کینٹ کے جیک لیننگ کو آؤٹ کر کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 700 ویں وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔
مجموعی طور پر محمد عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے صرف 14 ویں پاکستانی بولر بن گئے۔
دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز بین الاقوامی ٹیسٹ میدان میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 90 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
محمد عباس نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔
اس ٹیسٹ کے بعد سے کاؤنٹی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اہم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود وہ ابھی تک قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔