ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

موساد اور فوج حماس کے حملوں سے بےخبر تھی، اسرائیلی وزیر کا اعتراف

07 جون, 2024 21:00

اسرائیل نے اپنی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی موساد اورمسلح افواج کی ناکامی قبول کرلی ہے۔

اسرائیلی وزیر زراعت اور سکیورٹی ایجنسی شن بیٹ کے سابق سربراہ اوی ڈچر نے ایک بیان میں موساد سمیت اسرائیل کی دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی تسلیم کی۔

اوی ڈچر نے کہا کہ اسرائیلی ریاست، فوجی انٹیلیجنس، شن بیٹ اور نجومیوں کے پاس سات اکتوبر کے اتنے بڑے پیمانے پر حملوں سے متعلق کوئی معلومات موجود نہیں تھیں۔

سابق اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت، صیہونی فوج اور شن بیٹ اس ناکامی کی براہِ راست ذمہ دار ہیں۔

اسرائیلی وزیر زراعت نے کہا کہ 7 اکتوبر کی صبح 6:30 بجے ہماری فوج اور ایجنسیاں حملوں کی معلومات فراہم کرنے یا ان مقامات پر جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسرائیل کا لبنان میں ممنوعہ فاسفورس بموں سے فوجی تنصیبات پر حملہ

اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں بھارتی میزائل استعمال ہونے کا انکشاف

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے فوری جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود اسرائیل غزہ پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اب تک 36 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں 83 ہزار 500 سے زائد اسرائیلی حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top