ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اسرائیل کا لبنان میں ممنوعہ فاسفورس بموں سے فوجی تنصیبات پر حملہ

05 جون, 2024 19:52

اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد لبنان کی فوجی تنصیبات پر فضائی حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صہیونی فوج نے لبنان کے اندر فضائی حملہ کرکے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جس میں ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال کیا گیا۔

صہیونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں اسرائیل پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ جواب دے۔

مزید پڑھیں: مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جدید ترین اسرائیلی ڈرون مار گرایا

قبل ازیں ہیومن رائٹس واچ بدھ کو جاری اپنے میں کہا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک جنوبی لبنان کی کم از کم 17 میونسپلٹیوں میں سفید فاسفورس بموں کا رہائشی علاقوں میں استعمال کیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں صہیونی فوج کی کئی تنصیبات کو میزائل حملہ کرکے تباہ کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top