ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں بھارتی میزائل استعمال ہونے کا انکشاف

07 جون, 2024 18:39

غزہ میں اقوام متحدہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائلوں کے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو 7 ماہ گزر گئے اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سب سے بڑا حامی بھارت ہے جو کہ مودی کی مسلمان دشمنی کا ثبوت ہے، فلسطین میں قائم اقوام متحدہ کے نصریت میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بہیمانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 معصوم فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ؛ 8 ماہ گزرنے کے باوجود حماس کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی

اسرائیل نے بھارتی ساختہ میزائل سے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جو کہ میزائل پر لگے میڈ ان انڈیا لیبل سے واضح ہے۔ جنوری 2024ء میں بھارتی دفاعی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے اسرائیل کو گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد فراہم کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی دوسری برآمدگی بھی زیر غور ہے، رواں سال بھی اڈانی گروپ کے ڈرون بھارت سے اسرائیل بھیجے گئے تھے جو غزہ میں نہتے مسلمانوں پر استعمال کیے گئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 36 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top