ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

"غزہ جنگ؛ 8 ماہ گزرنے کے باوجود حماس کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی”

06 جون, 2024 18:08

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں 8 ماہ سے جاری جنگ کے باوجود حماس کے طاقت کم نہیں کرسکے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس کی طاقت کو ختم کرنے کیلئے طویل المدتی چیلینج کا سامنا ہے، فوری کوئی راستہ نہیں کہ مزاحتمی تنظیم کو کمزور کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج اب بھی حماس کو تباہ نہیں کر سکتی اور یہ اب بھی نا ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کا اسرائیلی شہر پر حملہ، 14 فوجی زخمی

قبل ازیں 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے وقت اسرائیل کے اعلیٰ حکام نےدعویٰ کیا تھا کہ بہت جلد حماس کیخلاف فتح سمیٹ لیں گے، صہیونی قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیں گے اور غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھال لیں گے تاہم اب تک کوئی قابل ذکر فتح حاصل نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اسکول پر حملہ، 40افراد شہید

غزہ میں جاری جنگ میں اب تک 36 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو بڑا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top