ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اسرائیل کا فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اسکول پر حملہ، 40افراد شہید

06 جون, 2024 10:09

اسرائیل نےغزہ کے نصرات پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اسکول پر حملہ کردیا جس میں 40 افراد شہید اور درجنوں کے زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے علاقے میں یو این آر ڈبلیو اے کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا ہے۔
حماس کے رہنما کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ کا مستقل خاتمہ اور اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء حماس کیلئے جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز پر رضامندی کے لیے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:ترکیہ نے اسرائیل کو شکست دیکر جیت فلسطینیوں کے نام کردی

اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران لڑائی نہیں رکے گی۔
اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ جاری رہی تو اگلے ماہ کے وسط تک غزہ میں 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بھوک وافلاس کی بلند ترین سطح کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان کے ساتھ اپنی سرحد پر ‘انتہائی سخت آپریشن’ کیلئے تیار ہے جہاں اسرائیلی فوجیوں کا تقریبا 8 ماہ سے حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top