جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکومت پنجاب کو مزید مہلت

19 جولائی, 2021 10:47

لاہور : ہائی کورٹ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکومت پنجاب کو مزید مہلت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نہ ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے تین کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالت لوکل گورنمنٹ کے معاملات کو چلانے کے لیے ڈسٹرکٹ کمیٹیاں قاہم کر رہی ہے۔ ان کمیٹوں کے لیے تی او آر بناہے جارہے ہیں۔ سرکاری وکیل نے سمری پیش کر دی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکومت پنجاب کو مہلت اور حکومت پنجاب کو ایکشن پلان پیش کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پلان پیش کرنے تک حکومت کے ڈویلپمنٹ پلان پر عمل درآمد معطل کر دیا۔

عدالت نے اگلی سماعت پر چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top