مقبول خبریں
برطانیہ میں 1 لاکھ سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ
لندن : برطانیہ میں کورونا نے ملک کے کسی کونے کو نہیں چھوڑا، 1 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے۔
دنیا کے کئی ممالک نے کورونا وائرس کے نئے کیسز پر قابو پالیا ہے، اس سلسلے میں اب لاک ڈاؤن کی جانب نہیں جایا جارہا ہے۔ مگر اٹلی اور فرانس سمیت برطانیہ اب تک اس وباء کے خطرناک اثر سے باہر نہ آسکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : آج سے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی
برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، جس نے ملک کے صحت کے نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ادھر اٹلی میں 61 ہزار اور فرانس میں 58 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔