جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لوگ زیادہ تعداد میں ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹرڈ ہورہے ہیں : اسد عمر

28 اپریل, 2021 11:57

اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے لوگ زیادہ تعداد میں ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹرڈ ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ پہلی بار ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : 30 کروڑ کورونا ویکسین ڈوز خریدنے کی ڈیل کرلی : ڈاکٹر فیصل سلطان

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 21 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔ خوشی ہے لوگ زیادہ تعداد میں ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹرڈ ہورہے ہیں۔ 40 سال سے بڑی عمر کے جن لوگوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی وہ کرالیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top