جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اداکار محسن عباس نے بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

22 جولائی, 2019 10:32

لاہور : اداکار محسن عباس اور ان کی اہلیہ کے درمیان معاملات سنگین نوعیت اختیار کرگئے ہیں۔ محس عباس نے بھی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

اداکار و گلوکاراداکار محسن عباس نے بھی ڈیفنس تھانہ میں اپنی بیوی کے خلاف درخواست مقدمہ جمع کروا دی ہے۔ محسن عباس نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فاطمہ سہیل نے جو درخواست برائے اندراج مقدمہ میرے خلاف دی ہے وہ بالکل بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔

درخواست کے مطابق میری شادی فاطمہ سہیل سے 14 اکتوبر 2015 کو سر انجام پائی تھی، شادی کے پہلے دن سے ہی فاطمہ سہیل جھوٹ سے کام لینے لگی تھیں۔ فاطمہ سہیل کے جھوٹ کی وجہ سے گھر میں ناچاکیاں بڑھتی گیئں، جس کا ذکر اس کے والدین سے بھی کیا تھا۔

درخواست کے متن کے مطابق فاطمہ اپنے والدین کے گھر کا بہانہ بنا کر کسی اور جگہ چلی جاتی تھی۔ شادی کے چار سال میں ہم صرف ایک سال اکٹھے رہے ہیں 5 ماہ پہلے ہم علیحدہ ہوگئے تھے۔ بقاعدگی سے اپنی بیوی اور بچے کا خرچہ ادا کرتا رہا، جس کے میرے پاس ثبوت بھی ہیں۔

عباس حیدر نے درخواست میں مزید کہا کہ مجھ پر کاروبار کے لئے پچاس لاکھ روپیے لینے کا الزام سراسر جھوٹا ہے۔ میری بیوی گھر کی سیڑھیوں سے سلپ ہوئی تھی، جس کی وجہ سے اسے معمولی خراشے آئی تھی۔ اپنی تصویروں کو سوشل میڈیا پر لگا کر مجھ کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top