جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ورلڈکپ میں سجدہ نہ کرنے کی وائرل ویڈیو پر محمد شامی نے خاموشی توڑدی

14 دسمبر, 2023 15:14

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ورلڈ کپ میچ میں سجدہ کرتے کرتے رک جانے پر خاموشی توڑ دی۔

محمد شامی ورلڈ کپ کے میچز کے دوران ایک میچ میں 5 وکٹیں لینے کے بعد میدان میں گھٹنوں کے بل بیٹھے جس سے یہ محسوس ہوا کہ وہ سجدہ کرنے لگے تھے لیکن پھر وہ فوراً اُٹھ کھڑے ہوئے۔

محمد شامی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین سجدہ نہ کرنے پر شامی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

تاہم اب اپنے ایک بیان میں بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ ان کی نیت سجدہ کرنے کی نہیں تھی اور اگر وہ سجدہ کرنا چاہتے تو ضرور کرتے اس معاملے پر انہیں کسی کا خوف نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین کی واپسی، بھارتی بولر شامی سے ٹپس لینے کی ویڈیو وائرل

محمد شامی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں کبھی بھی 5 وکٹیں لینے کے بعد سجدہ نہیں کیا، اگر مجھے سجدہ کرنے کے لیے بھی کسی سے اجازت کی ضرورت پڑے تو میں اس ملک میں ہی کیوں رہوں؟

ان کا کہنا تھا کہ وہ کے خلاف گروپ میچ میں 200 فیصد شدت کے ساتھ بولنگ کر رہے تھے اور تھک جانے کی وجہ انہوں نے زمین پر اپنے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top