جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا علم تھا، مقصد انتخابات میں فائدہ لینا تھا : ستیہ پال ملک

15 اپریل, 2023 11:25

اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے پلوامہ حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا، ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ ڈرامے کا مقصد صرف اور صرف بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے نشریاتی ادارے دی وائر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا علم تھا، فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے معاملے کو اٹھایا تو مودی نے مجھے پلوامہ حملے کے فوراً بعد کوربٹ پارک سے باہر بلا لیا، پلوامہ حملے پر خاموش رہنے اور اس بات کا ذکر کسی سے نہ کرنے کو کہا۔ اجیت دوول نے بھی بات کرنے سے منع کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاست پنجاب میں فوجی اڈے پر فائرنگ سے چار فوجی ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ ڈرامے کا مقصد صرف اور صرف بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا۔ مودی سرکار اور بی جے پی جموں و کشمیر میں سیاسی زلزلے کا باعث بن سکتی ہے۔

ستیہ پال ملک نے کہا کہ میں یہ بات کھل کر کہہ سکتا ہوں کہ وزیراعظم مودی کو کرپشن سے کوئی مسئلہ نہیں۔ مودی جی جموں وکشمیر کے بارے میں بے خبر اور جہالت کی انتہا پر ہیں۔

واضح رہے کہ ستیہ پال ملک آرٹیکل 370 کی منسوخی کے دوران قابض بھارتی جموں و کشمیر کے گورنر تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top