جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مودی سرکار بھارت کو سیکولر ریاست ظاہر کرنے میں ناکام

23 جنوری, 2024 10:41

انتخابات کے پیشِ نظر بھارت میں مودی سرکار کے ہندو پرست متعصبانہ اقدامات جاری ہیں، مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھو چکا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق مودی سرکار نے بھارت میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی کا فائدہ اٹھایاہے جسکی واضح مثال رام مندر کی تعمیر ہے، 2014 میں مودی کو کامیابی کشمیر کی حیثیت ختم کرنے اور رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر ملی تھی۔

2014 سے اب تک مودی کا ہندوتوا نظریہ ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال ہوتا رہاہے، رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر مودی اپنی سیاست چمکاتا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مودی پچھلے 10 سال سے بے روزگاری اور مہنگائی ختم کرنے میں ناکام رہاہے، بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ مودی کے انتہاپسند اقدامات کے سامنے ہم بے بس ہیں۔

یہ پڑھیں:انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے ہتھکنڈوں میں اضافہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top