جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی: ماڈل کورٹ کی بیوی کے قاتل شوہر کو موت کی سزا

10 جولائی, 2019 14:41

کراچی : ماڈل کورٹ نے بیوی کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر شوہر کو موت کی سزا دے دی۔

کراچی کی ماڈل کورٹ ایسٹ نے مقتولہ خیر النساء کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کے جرم میں مجرم صابر حسین کو سزائے موت سنا دی۔

ماڈل کورٹ کے فاضل جج ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج حلیم احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مقتولہ کے شوہر مجرم صابر حسین کو سزائے موت اور 3 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

مجرم صابر نے 2012 میں اپنی اہلیہ خیرالنساء کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا تھا۔ گھریلو جھگڑے کے سبب ہونے والے قتل کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top