جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

موبائل فونز، کاروں اور چائے کی درآمدات میں زبردست اضافہ ریکارڈ

24 جون, 2024 16:29

حالیہ مہینوں کے دوران پاکستان میں مختلف اجناس کی درآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں موبائل فونز، کاروں اور چائے سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 214 فیصد اضافہ ہوا ہے جو مجموعی طور پر 1.062 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

اسی طرح گاڑیوں کی درآمدات میں 269 فیصد کا ڈرامائی اضافہ دیکھا گیا جو مقامی کرنسی میں 66.47 ارب روپے کے مساوی 235 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ چائے کی درآمدات 17 فیصد اضافے کے ساتھ 603.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو پاکستانی روپوں میں یہ رقم 171 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

مشینری کی درآمد میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا جو 40 فیصد اضافے کے ساتھ 7.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جس سے صنعتی سازوسامان اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی نشاندہی ہوتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ خام تیل کی درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی 6 ماہ میں کھربوں روپے کی چائے پی گئے

دریں اثنا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات نے 200 ڈالر (تقریبا 56 ہزار روپے) تک کی قیمت والے موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی حکومتی تجویز کو مسترد کردیا۔

دوسری جانب ایکسچینج مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جو کرنسی کی قدر میں جاری اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top