جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مبینہ دھاندلی، ایم ایم اے کی پہہ جام ہڑتال

08 اگست, 2018 11:10

نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ میں متحدہ مجلس عمل نےانتخابات میں دھاندلی کے خلاف دھرنا جاری ۔ احتجاجی دھرنے میں عوامی نیشنل پارٹی بھی ورکرز بھی شامل ہیں

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی جانب سے نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں اختجاجی دھرنا جاری ہے۔

مظاہرین کا دھرنے کے دوران جی ٹی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے بند کردیا گیا، دھرنے میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان بھی شریک ہورہے ہیں ۔

متحدہ مجلس عمل اور متحدہ اپوزیشن کے اراکین آہستہ آہستہ دھرنے میں شریک ہورہے ہیں ۔

متحدہ مجلس عمل کے این اے 25 کے رہنماء پیر ذوالفقار باچا ن کا کہنا ہے کہ ہم 2018 کے عام انتخابات کو مسترد کرتے ہیں اور حالیہ انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی کی گئی ہے  جو قابل قبول نہیں ہے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام نے صوبے بھر میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے خلاف قومی شاہراہو ں پرہڑتال اور دھرنا دیا جارہا ہے۔

کوئٹہ سمیت صوبہ میں ٹریفک معمول کے مطابق کم دکھائی دے رہی ہے، جمعیت کی جانب سے صبح 8سے دوپہر 2بجے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اب تک ہڑتال کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top