جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ ناروا سلوک،تصاویر وائرل

02 دسمبر, 2023 14:39

 

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کےلیے کینبرا پہنچ گئی، سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی پلیئرز نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کے مینجر کی کوتاہی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم شرمندگی کا باعث بن گئی۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ریڈ بال سیریز کھیلنے سڈنی ایئرپورٹ پر پہنچی تو ان کو  استقبال میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق سڈنی کے انٹرنیشنل ٹرمینل سے لوکل ٹرمینل تک کھلاڑیوں کے سامان کی منتقلی کے انتظامات نہ ہونے کا واقع پیش آیا ہے۔

قومی کرکٹرز طویل مسافت کے بعد کل صبح پاکستان سے آسٹریلیا پہنچے تھے،پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے سیریز کےلیے آج صبح سڈنی سے کینبرا پہنچی جہاں ٹیم کل آرام کے بعد 3 دسمبر سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

 

 

 

5 دسمبر کو قومی اسکواڈ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البنیز کی خصوصی دعوت پر پرائم منسٹر ہاؤس جائے گا۔

پاکستان ٹیم 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ میں حصہ لے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں جبکہ سڈنی میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے دورے میں قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے، جبکہ ان کے ساتھ ٹیم اسکواڈ میں دیگر تجربہ کار کھلاڑی سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : پی سی بی نے 3 سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top