جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیب کی اس کاروائی پر کیا کہوں، چھاپے کی ضرورت نہیں تھی : مفتاح اسماعیل

19 جولائی, 2019 10:44

کراچی : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے جب بھی نیب نے طلب کیا ہے میں پیش ہوا ہوں، چھاپے مارنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

سندھ ہائیکورٹ میں مفتاح اسماعیل نے درخواست ضمانت جمع کرالی ہے۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چھاپے مارنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ مجھے تین بجے کے بعد نوٹس ملا۔ نیب کی اس کاروائی پر کیا کہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی نیب نے طلب کیا ہے میں پیش ہوا ہوں، شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جیسا مخلص انسان کبھی پاکستان کو نہیں ملا، ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top