جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میسی نے آٹھویں مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ‘بیلن ڈی اور’ جیت لیا

31 اکتوبر, 2023 14:21

پیرس: عالمی شہرت یافتہ معروف فٹبالر لیونل میسی نے 2023 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ‘بیلن ڈی اور’ آٹھویں مرتبہ جیت لیا۔

پیرس میں منعقد کی گئی تقریب میں میسی کو سال 2023 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ میسی کی ارجنٹائن ٹیم کے ساتھی امیلیانو مارٹینیز نے بہترین گول کیپر کی یاشن ٹرافی جیت لی جبکہ انگلینڈ اور ریال میڈرڈ کے مڈ فیلڈر جوڈ بیلنگھم کو کوپا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

لیونل میسی نے ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کو 36 سال بعد تیسری بار ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

میسی نے ورلڈکپ 2022 میں 7 گول مارے، 3 گول میں مدد کی جبکہ انہوں نے گزشتہ سیزن کے دوران 41 میچوں میں 21 گول اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹیاں منانا  مہنگا پڑگیا :  لیونل میسی کو معطل کردیا گیا

اس کے علاوہ میسی نے رواں سال امریکی فٹبال کلب انٹر میامی کو پہلی بار لیگز کپ جتوانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے میجر لیگ کے 14 مقابلوں میں 11 گول بھی اسکور کیے تھے۔

میسی سب سے زیادہ 8 مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں، انہوں نے بیلن ڈی اور ایوارڈ پہلی مرتبہ 2009 میں جیتا تھا جبکہ 2010، 2011، 2012، 2015، 2019 اور 2021 میں بھی یہ ایوارڈ میسی کے نام رہا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کیا ہوا ہے، رونالڈو نے آخری بار 2017 میں سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیتا تھا، جبکہ گزشتہ سال بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کے نام رہا تھا۔

واضح رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے جبکہ اس میں دنیا بھر سے 100 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top