جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

13 اگست, 2018 16:18

ملک کی تین صوبائی اسمبلیوں میں آج نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کیاگیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

بلوچستان اسمبلی

اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدرات میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا جس میں انہوں نے نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔

سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے حلف لیا جس کے بعد ارکان اسمبلی کے رجسٹر میں حروف تہجی کے تحت دستخط کریں گے۔

سندھ اسمبلی کا ایوان 168 ارکان پرمشتمل ہے لیکن 164 ارکان نے حلف اٹھایا ہے۔

اسمبلی میں تین زبانوں میں حلف برداری کی تقریب ہوئی اور اسپیکر سندھ اسمبلی نے اردو، سندھی اور انگریزی میں حلف لیا۔

 

خیبرپختونخوا اسمبلی

 خیبرپختونخوا اسمبلی کے 112 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا ہے۔

ایوان میں پیپلزپارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کرتے میں دھماکے میں اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top