جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخواہ، محمود خان وزیر اعلیٰ منتخب

16 اگست, 2018 12:28

پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔ ان کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار میاں نثار گل سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے لیے خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے لیے ووٹنگ کی گئی۔

وزیر اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے میاں نثار گل سے تھا، محمود خان نے77 اور میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے۔

خيبرپختونخوااسمبلي کے لئے قائد ايوان آج چناوں ہو گیا ہے ۔ جس میں تحريک انصاف کے اميدوارمحمود خان کامیاب قرار پائے ہیں۔ قائد ايوان کےانتخاب کےلئے آج اسمبلي کا اجلاس دن گيارہ بجے ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top