جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنماؤں کی ملاقات

23 اپریل, 2021 14:31

لاہور : گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنماؤں نے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنماؤں میں راجہ ریاض، صوبائی وزراء اجمل چیمہ اور خیال احمد کاسترو سمیت دیگر شامل تھے۔ راجہ ریاض و دیگر نے گورنر پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔

گورنر پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جو بھی تحفظات ہیں، ان کو دور کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان سے آپ لوگوں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کروں گا۔ پارٹی کا ہر فرد عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خان صاحب سے رشتہ کمزور نہیں، عنقریب ملاقات ہوجائے گی : جہانگیر ترین

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کررہی ہے۔ کمزور اور غر یب طبقے کے مسائل کا حل حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ حکومت کے ہر منصوبے کا مقصد ملکی ترقی اور خوشحالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور احساس پروگرام حکومت کی غریب دوستی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ پورا کرے گئی۔ فیصل آباد ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top