جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میکسویل کی 201 ایک رنز کی شاندار اننگز، افغانستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

07 نومبر, 2023 22:07

ممبئی: گلین میکسویل کی شاندار ڈبل سینچری کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈکپ کے 39 ویں میچ میں آسٹریلیا نے 292 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ورلڈکپ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

میکسویل کی 201 رنز کی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 291 رنز بنائے، ابراہیم زدران 129 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ابراہیم زدران ورلڈکپ میں افغانستان کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

اس کے علاوہ رحمت شاہ 30 اور حشمت اللہ نے 26 رنزبنائے جبکہ عظمت اللہ 22 ، رحمان اللہ گُرباز 21 اور محمدنبی نے 12 رنز اسکور کیے۔ راشدخان 35 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیلئے بُری خبر، اہم آل راؤنڈر ورلڈکپ سے باہر

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

292 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی آدھی ٹیم 64 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی، جس میں ڈیوڈ وارنر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، مچل مارش 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنش لمبوشن 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور جوش انگلس بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، جبکہ مارکس اسٹعنس 6 رنز بنا کر راشد خان کا شکار بنے۔

اس کے بعد گلین میکسویل نے ذمہ دارانہ اور شاندار اننگز کا مظاہرہ کرتے ہوئے 201 ایک رنز بنائے اور آسٹریلیا کو افغانستان کے خلاف کامیابی دلوائی۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ، نوین الحق اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top