جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شریف خاندان میں معاملات طے، شہباز شریف مصلحانہ اور مریم نواز جارحانہ انداز اختیار کریں گی

27 اپریل, 2021 15:28

لاہور : شریف خاندان نے مسلم لیگ ن میں پارٹی قیادت سے متعلق معاملات طے کرلیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت شہباز شریف ہی کریں گے۔ پنجاب کے معاملات حمزہ شہباز شریف دیکھیں گے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز مصلحانہ انداز جاری رکھیں گے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جارحانہ رویہ ہی برقرار رکھیں گی۔ پارٹی کو جب جہاں مریم نواز کی ضرورت ہوگی، وہ اپنا کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر افسوس ہے: شہباز شریف

مریم نواز اپنے چچا اور کزن حمزہ شہباز سے مشاورت کے ساتھ پارٹی معاملات کو دیکھیں گی۔ مریم نواز پارٹی کے وفاقی معاملات سوشل میڈیا اور عوامی رابطوں کو بہتر بنانے پر کام کریں گی۔

مریم نواز عوامی جلسوں، ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گی، جبکہ شہباز شریف اور حمزہ پارلیمانی معاملات کے نگہبان ہوں گے۔

شریف خاندان کی تینوں افراد پارٹی کے اہم معاملات میں نواز شریف سے مشاورت کے پابند ہوں گے۔ پارٹی میں کسی بھی معاملے میں حتمی فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top