جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

‘پہلے پیسے، پرسنلیٹی اور پھر بیوی لائیں’

04 اگست, 2024 19:00

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے غیر شادی شدہ مردوں کو کیرئیر پر فوکس کرنے کا مشورہ دیدیا۔

حال ہی میں میٹاٹینمنٹ کے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معروف ماڈل و میزبان متھیرا سے سوال کیا گیا کچھ لوگوں کی وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے شادیاں نہیں ہورہیں انہیں کیا پیغام دینا چاہیں گی؟۔

متھیرا نے جواب دیا کہ میرا اپنا خیال ہے کوئی ریتک روشن نہیں بن سکتا، کچھ چینلز پر لوگ بیٹھ کر دسروں کو کمنٹس دیتے ہیں کہ اسے تھوڑا پتلا ہونا چاہیے، یہ صرف پاکستان میں دیکھا جاتا کہ عورت کی کمر کتنی ہونی چاہیے، گوری ہونی چاہیے فلاں فلاں۔۔

مزید پڑھیں: لوگ متھیرا کو دیکھ کر کیا کہتے ہیں؟ ماڈل نے خود بتادیا

انہوں نے مزید کہا کہ 100 کلو سے کسی زائد وزن ہے تو اسے ضرور کم کرنا چاہیے لیکن آپ کون ہیں کہ بتائیں وزن کم کرنا ہے یا نہیں!۔۔

متھیرا نے کہا کہ مردوں کا بھی ایسے ہی مسئلہ ہوتا ہے کہ اگر انکی شادی نہیں ہورہی تو کوئی بات نہیں، مر تھوڑی جائیںگے! لڑکا، لڑکی اب اپنی زندگی کا مقصد شادی رکھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کنسرٹ میں گلوکاری پھر عمرہ ادائیگی؛ آئمہ بیگ تنقید کی زد میں

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کو چاہیے کہ اپنا کیرئیر، گھر، پہنچان اور مقام بنانے پر توجہ دیں، مردوں کیلئے خصوصی پیغام دیا کہ پہلے پیسے، پرسنلیٹی اور پھر بیوی لائی، کیونکہ اُسے بھی دینا ہوتا ہے لینا نہیں ہوتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top