جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

لوگ متھیرا کو دیکھ کر کیا کہتے ہیں؟ ماڈل نے خود بتادیا

28 اپریل, 2024 12:56

معروف ماڈل و میزبان متھیرہ نے کہا ہے کہ پرواز کے دوران زیادہ تر لوگ انہیں دیکھتے ہیں اور "سبحان اللہ یا "استغفار اللہ” پڑھتے ہیں۔

متھیرا کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں میزبان نے ان سے پوچھا کہ جب آپ ہوائی جہاز سے سفر کرتی ہیں تو عام لوگوں کا آپ کو دیکھ کر کیا رد عمل ہوتا ہے؟

اس کے جواب میں پاکستانی نژاد زمبابوے ماڈل، ڈانسر، ٹیلی ویژن میزبان اور گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ان سے ملنے کے لیے دوڑنے والا کوئی نہیں لیکن جب وہ جہاز میں سوار ہوتی ہیں تو زیادہ تر لوگ انہیں دیکھ کر ‘سبحان اللہ’ اور ‘استغفار اللہ’ پڑھتے ہیں۔

متھیرا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ ایسا کیوں کہتے ہیں، لیکن ایسا ہی ہوتا ہے،جبکہ دوسری طرف عملے کے ارکان بہترین ممکنہ طریقے سے میزبانی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان میں اسٹار بننا اچھا ہے کیونکہ وہ کبھی قطار میں کھڑی نہیں ہوئیں، ایک اسٹار کی حیثیت سے ان کا انفرادی طور پر احترام کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top