جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مریم صفدر نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی ہے: شہباز گل

11 جولائی, 2021 19:36

اسلام آباد: شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم صفدر نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی ہے، نواز شریف کشمیریوں کےساتھ ہونے کے بجائے شاپنگ کررہے ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا جلسے میں مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم صفدر نے ہٹیاں بالا میں کوئی نئی بات نہیں کی، جھوٹ بولنا مریم صفدر کا پرانا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے 2015 کی ورلڈ بینک رپورٹ بھی بغیر پڑھے شیئر کی، 2015 میں ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نوازشریف حکومت کو نااہل قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان! جب کشمیر کا رخ کروگے تو اپنا نامہ اعمال ساتھ لانا: مریم نواز

شہباز گل کا کہنا تھا کہ جعلسازیوں کی وجہ سے مریم صفدر سیاسی منظر نامے سے غائب ہوچکی، مریم صفدر نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی ہے، نواز شریف کشمیریوں کےساتھ ہونے کے بجائے شاپنگ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے اسرائیل اور سرحد پارگپتا انڈسٹری سے واضح روابطہ ہیں، شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نا لیتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top