جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ن لیگ سے کوئی ن اور ش نہیں نکل رہی : مریم اورنگزیب کا دو ٹوک جواب

04 اگست, 2021 15:00

اسلام آباد : مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ یہ تماشہ کیوں لگایا جارہا ہے؟ ن لیگ سے کوئی ن اور ش نہیں نکل رہی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ ووٹ کوعزت دو کا ہے۔ ن لیگ کا بیانیہ ایک ہی ہے جو آئین و قانون کی بالا دستی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کا مسلم لیگ ن میں کردار محدود کرنے پر غور

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے الیکشن کے بعد سے (ن) اور (ش) کا راگ الاپا جا رہا ہے۔ ن میں سے ش وغیر نکلنے کی کہانی سنائی جارہی ہے۔ ن لیگ سے کوئی ن اور ش نہیں نکل رہی۔ چور ہمیشہ شور ہی مچاتے ہیں۔ یہ تماشہ کیوں لگایا جارہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ایک سال سے الیکشن چوری کی تیاری جاری تھی۔ ان کو پتہ ہے انہیں عوام منتخب نہیں کرے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ کے بعد عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ اے ٹی ایم مافیا ملک پر 3 سال سے مسلط ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا جائے گا۔ آج ملک میں مہنگی ترین بجلی اور گیس ہے۔ ملکی تاریخ میں سب سے مہنگی ایل این جی خریدی گئی۔ اس وقت عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top