جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ماورا حسین کی رشی کپورکے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

15 جون, 2019 20:34

نیویارک: نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بالی ووڈ اداکار رشی کپور کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی فلموں کے نامور اداکار رشی کپور گزشتہ 8 ماہ سے کینسر کے علاج کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں۔ اس عرصے میں بہت سی بالی ووڈ شخصیات نے ان کے ساتھ ملاقات کی، تاہم پاکستان فلم انڈسٹری سے پہلی بار اداکارہ ماورا حسین نے رشی کپور سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔

رشی کپور نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ماورا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماورا حسین اپنی دوست کے ساتھ۔۔ ان دونوں سے مل کر اچھا لگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top